ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

نجی ہسپتالوں نے پلازمہ کا دھندہ شروع کر دیا، ہسپتال 50 ہزار سے 1 لاکھ میں پلازمہ خرید کر کتنے میں فروخت کر رہے ہیں؟ دھماکہ خیز انکشافات

datetime 15  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اکانومی واچ کے صدراورایف پی سی سی آئی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے انشورنس کے کنوینر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ حکومت پلازمہ مافیا کی لوٹ مار کا نوٹس لے۔بہت سے نجی ہسپتال اورلیبارٹریاں اس دھندے میں ملوث ہیں جن کے خلاف کاروائی کی جائے۔ڈاکٹروں کی اکثریت انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے وہیں انکی صفوں میں موجودکالی بھیڑیں لوٹ مار کر رہی ہیں۔

ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہیلتھ مافیا اورفارما مافیا پہلے ہی ناجائز کمائی کے لئے سرگرم تھیں اور اب پلازمہ مافیا کا ناجائز دھندہ بھی عروج پر پہنچ گیا ہے۔مافیا کے ایجنٹ بہت سے ہسپتالوں میں سرگرم ہیں جو کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والی مریضوں سے پلازمہ حاصل کر کے دیگر مریضوں کو انتہائی مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی پلازمہ تھراپی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں مگر ابھی تک حتمی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔ صحت یاب ہونے والے مریض اگر اپنا پلازمہ عطیہ کریں تو نہ صرف مریضوں کو نئی زندگی ملے گی بلکہ شرح اموات بھی کم ہو جائے گی مگر بدقسمتی سے ایسا کم ہو رہا ہے اور زیادہ تر لوگ اس سے ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس شرمناک دھندے میں بہت سے کلینک بھی ملوث ہیں جو پچاس ہزار سے ایک لاکھ تک پلازمہ خرید کر پانچ سے دس لاکھ میں فروخت کر رہے ہیں جس کے لئے ہسپتالوں سے کوائف حاصل کر کے مریضوں اور انکے رشتہ داروں کو کالیں بھی کی جا رہی ہیں۔اس انسانیت دشمن مافیا نے اپنے منافع کے لئے غریبوں کے لئے علاج ناممکن بنا ڈالا ہے جس کا نوٹس لیا جائے۔یہ دھندا انسانیت اور شریعت دونوں کے منافی ہے کیونکہ خون کی خرید و فروخت ہر حال میں حرام ہے جبکہ کسی انسان کی جان بچانے کو قرآن نے تمام انسانوں کی جان بچانے کے برابر قرار دیا ہے۔اس موقع پر پاکستان اکانومی واچ کے چئیرمین برگیڈئیر(ر) محمد اسلم خان نے کہا کہ صحت پانے والے اللہ کا شکر ادا کریں اور پلازمہ عطیہ کرنے سے گریز نہ کریں جبکہ حکومت نجی شعبہ کی جانب سے خون اور پلازمہ کے عطیات جمع کرنے پر پابندی عائد کرنے پر غور کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…