ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

ہائیکورٹ کا شوگر ملز ایسوسی ایشن کو ملنے والے حکم امتناع کو  ختم کرنے کا عندیہ ،چینی 70 روپے فروخت کرنے کا کیا بنا؟ جج کے سوال پر اٹارنی جنرل نے کیا جواب دیا؟جانئے

datetime 15  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) ہائی کورٹ نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو ملنے والے حکم امتناع کو ختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے رحیم یار خان سے گنے کے کاشتکار کی شوگر ملز کیس میں فریق بننے کی درخواست منظورکر لی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے شوگر ملز کیس میں رحیم یار خان سے گنے کے کاشتکار کی فریق بننے کی

درخواست پر سماعت کی۔فاضل جج نے دوران سماعت استفسار کیا کہ چینی 70 روپے فروخت کرنے کا کیا بنا؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ خط و کتابت جاری ہے لیکن مارکیٹ میں چینی 70 روپے کلو دستیاب نہیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پھر تو بات ہی ختم ہو گئی، حکم امتناع تو چینی کی قیمت کم کرنے سے مشروط تھا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا تو کیا عدالتی حکم امتناع ختم ہو گیا؟ چیف جسٹس نے کہا جب مشروط حکم امتناع پر عمل ہی نہیں ہوا تو پھر حکم امتناع کیسا، کیس کو پرسوں دوبارہ سماعت کیلئے رکھ لیتے ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کیس جمعہ کو رکھنے کی استدعا کی اور کہا حکم امتناع میں چینی کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ اہم تھا۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت اس طرح قیمتوں کا تعین تو نہیں کر سکتی، یہ تو ایگزیکٹو کا کام ہے، جس کے بعد تاریخ سماعت 25 جون کے بجائے 19 جون کر دی گئی۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 25 جون تک حکم امتناع دیا تھا تاہم اب کیس کی سماعت 19 جون کو مقرر کر دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…