شیخوپورہ (این این آئی) بیرون ملک سے آنے والے 53 پاکستانیوں کو ان کے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ان پاکستانیوں کو کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آ جانے پر کالا شاہ کاکو قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا تھا دو ہفتوں کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو ہو جانے پر انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے-