اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے رہنما اور سندھ سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی دوست محمد فیضی کورونا کےباعث انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما محمد فیضی کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور کلفٹن کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے ،
جہاں ان کا کورونا کے باعث انتقال ہو گیا۔پارٹی رہنماؤں نے دوست محمد فیضی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور بلند درجات کی دعا کی ہےوہ سندھ کے نگران وزیر بھی رہ چکے ہیں۔یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اکمل مرزابھی کروناوائرس سے انتقال کر گئے تھے۔