اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

آسمانوں کے شاہین تسلیم کیے جانے والے گروپ کیپٹن ریٹائرڈ سیف الاعظم انتقال کر گئے،ان کے کارنامے پڑھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 15  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) آسمانوں کے شاہین تسلیم کیے جانے والے گروپ کیپٹن ریٹائرڈ سیف الاعظم انتقال کر گئے۔ سیف الاعظم 1941 میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے 1960 سے 1971 تک پاکستان ائیرفورس میں بطور فائٹر پائلٹ خدمات انجام دیں۔سیف الاعظم نے 1965 کی جنگ میں بھارتی طیارہ مار گرا کر پاکستان کے دفاع میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا تھا۔

اسرائیلی اور بھارتی طیاروں سمیت پانچ طیاروں کو نشانہ بنانے پر انہیں ایس ACE بھی قرار دیا گیا تھا۔ گروپ کیپٹن ریٹائرڈ سیف الاعظم 1971 کے بعد بنگلادیش کی فضائیہ میں شامل ہوگئے تھے اور 1989 تک خدمات انجام دیں۔سیف الاعظم کو پاکستان اور بنگلادیش کے علاوہ اردن اور عراق کی فضائیہ کے لیے بھی طیارے اڑانے کا اعزاز حاصل تھا۔ ان کا طرہ امتیازیہ تھا کہ انہوں نے اسرائیل کے سب سے زیادہ یعنی چار طیارے مار گراکر تاریخ رقم کی تھی۔ سیف الاعظم نے 1967 کی عرب اسرائیل جنگ میں اردن اور عراق کی جانب سے فضاؤں کا جو بے مثل دفاع کیا تھا وہ زبان زد عام ہے، چار طیارے مار گرانے کا ان کا یہ اعزاز 2012 تک قائم رہا تھا۔ وہ ایک ایسے فائٹر پائلٹ تھے جنہیں ٹاپ گن (topgun) ٹرافی سے بھی نوازا گیا اور 2001 میں امریکی حکومت نے انہیں لیونگ ایگل قرار دیا تھا جب کہ حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ستارہ جرات سے نوازا گیا تھا۔گروپ کیپٹن ریٹائرڈ سیف الاعظم کا انتقال گزشتہ روز 14 جون کو ہوا۔ فلسطین کے سفیر نے سیف الاعظم کو ہیرو قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقی معنوں میں محب وطن شخص تھے اور ہماری یادوں اور ذہنوں میں ہمیشہ موجود رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…