اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

جان کی پرواہ نہ ہی خدا کا خوف 280 روپے ملنے والا آکسیجن سلنڈر 5 ہزار روپے میں بھی نایاب

datetime 15  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور میں آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کورونا وائرس سے قبل آکسیجن سلنڈر کی قیمت 280 روپے تھی، اب 5 ہزار روپے میں بھی نایاب ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق مانگ بڑھتے ہی آکسیجن سلنڈر، ریگولیٹر اور پلس آکسیمیٹر کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

دو روز سے لاہور شہر میں گیس فراہمی میں بھی تعطل نظر آ رہا ہے۔کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے بعد استعمال 3 گنا بڑھ چکا ہے۔ آکسیجن کے فل سلنڈر 2000 پی ایس کی قیمت 15 سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا وائرس سے قبل آکسیجن سلنڈر کی قیمت 280 روپے تھی۔ڈسٹری بیوٹرز ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں آکسیجن سلنڈر کی قیمت 4 گناہ بڑھ چکی ہے۔ عام آکسیجن شاپس سے گیس سلنڈر 5 ہزار روپے میں بھی نایاب ہو چکا ہے۔اس وقت لاہور کے 15 سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج 748 اور 19 نجی ہسپتالوں میں 370 مریض آکسیجن کے سہارے سانس لے رہے ہیں جبکہ لاہور میں مجموعی طور پر پبلک اور نجی 34 ہسپتالوں میں 1118 مریض آکسیجن لے رہے ہیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور کے اندر 6 بڑی کمپنیاں آکسیجن فراہم کر رہی ہیں۔ گیس پلانٹس سے ضرورت کے مطابق گیس نہیں مل رہی۔ گیس پلانٹس ضرورت پوری کرنے سے قاصر ہو گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…