اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پروفیسر جاوید اکرم وائس چانسلر یو ایچ ایس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کا جن بوتل سے باہر آ گیا ہے، حکومت کو اگر ہر طرف لاشیں نہیں دیکھنی تو طاقت کے زور سے کرفیو لگا دیں، ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ یہ صرف میں نہیں نہیں کہا ہے بلکہ اسد عمر نے بھی آج یہی کہا ہے۔
میں نے کچھ دن پہلے کہا اور انہوں نے آج کہا، اسد عمر نے کہا کہ جون کے آخر تک ہم پندرہ سے بیس لاکھ لوگوں کو ٹچ کریں گے اور کئی اموات ہو جائیں گی۔ امپریل کالج لندن کی ویب سائٹ پر چلے جائیں، انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان میں لاکھوں میں ڈیڈ باڈیز اٹھا رہے ہوں گے، میں بھی یہ سمجھتا ہوں کہ اللہ کرے میرا اندازہ غلط ہو۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ وباء گھر گھر کی وبا بن گئی ہے، کیسز ڈھونڈنے کی بجائے کیسز ہمیں ڈھونڈ رہے ہیں، اللہ پاکستانیوں کو اور پوری دنیا کو محفوظ رکھے۔ پاکستان میں حالات بہت تشویشناک ہیں، میری حکومت سے ہاتھ جوڑ کر اپیل ہو گی کہ خدارا آپ نے پبلک کو اونر شپ دی تھی کہ رمضان سے پہلے اونر شپ لے لیں، رمضان میں ایک شخص بچوں سمیت جوتیاں لینے گیا اور تین جانیں چلی گئیں۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے لاک ڈاؤن کو موثر ہتھیار قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کے لوگ اپنی جانیں دے کر شہادت حاصل کر رہے ہیں اور ہم تو شہادت حاصل کر لیں گے لیکن فرنٹ لائن کے لوگ اگر اس طرح مرتے رہے تو فرنٹ لائن پر اس موذی مرض کے خلاف کون لڑے گا۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے انٹرویو میں حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ طاقت کے زور پر کرفیو لگا دیں۔ حکومت کو اگر ہر طرف لاشیں نہیں دیکھنی تو طاقت کے زور سے کرفیو لگا دیں، ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ یہ صرف میں نہیں نہیں کہا ہے بلکہ اسد عمر نے بھی آج یہی کہا ہے۔