تلہار(این این آئی)تلہار اور گردو نواح کے شہروں میں چینی 90 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی، چینی کی قلت کا خدشہ، بیوپاری چینی اسٹاک کرنے لگے، ہائی کورٹ کا حکم اور حکومتی احکام بھی نظر انداز، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملک بھر میں چینی 70 روپیہ فی کلو فروخت کرنے کا حکم جاری کیا ہے، جبکہ وفاقی حکومت نے بھی چینی کے نرخ کم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں،
لیکن ضلع انتظامیہ بدین کی نااہلی کی وجہ سے تلہار شہر کے بیوپاریوں نے چینی کے نرخ اپنی مرضی سے مقرر کر دئے ہیں، شہر تلہار اور گردو نواح میں اس وقت چینی 90 روپیہ فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، چینی کے ہول سیل بیوپاریوں نے چینی کا اسٹاک کرنا بھی شروع کردیا ہے، کیونکہ چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ ہم کو بھی چینی مھنگے نرخ پر مل رہی ہے، اگر ضلع انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ نے بیوپاریوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی کی تو ہم چینی کی فروخت بند کر دینگے، چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ہوٹل مالکان نے بھی چائے کے ایک کپ کی قیمت میں دس روپیہ اضافہ کردیا ہے، ہوٹلوں پر 30 روپیہ فروخت ہونے والا چائے کا کپ اب 40 روپئے کا ہو گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملک بھر میں چینی 70 روپیہ فی کلو فروخت کرنے کا حکم جاری کیا ہے، جبکہ وفاقی حکومت نے بھی چینی کے نرخ کم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، لیکن ضلع انتظامیہ بدین کی نااہلی کی وجہ سے تلہار شہر کے بیوپاریوں نے چینی کے نرخ اپنی مرضی سے مقرر کر دئے ہیں، شہر تلہار اور گردو نواح میں اس وقت چینی 90 روپیہ فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، چینی کے ہول سیل بیوپاریوں نے چینی کا اسٹاک کرنا بھی شروع کردیا ہے، کیونکہ چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے