واشنگٹن(این این آئی )امریکا کے ایک کیتھولک عیسائی دانشور ڈاکٹر کریج کونسیڈین نے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فلسفہ انسانیت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اورکہاہے کہ متعدد امراض کی روک تھام اور نسل پرستی کے خلاف جو تعلیمات آخری نبی نے پیش کیں،انسانی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی دانشور کا کہنا تھا کہ متعدد امراض اور نسل پرستی کے حوالے سے ہمیں اسلام کے فلسفے اور تعلیمات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں مسلمانوں کے آخری پیغمبر کی متعددی امراض اور دیگر امور میں تعلیمات سے بہت زیادہ متاثر ہوں۔امریکی مصنف اور دانشور کا کہنا ہے کہ نبی مہربان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں پہلے انسان ہیں جنہوں نے بت پرستی اور نسل پرستی کوختم کیا۔امریکی تجزیہ نگار اور مصنف نے ’’نسانی محمد۔نظر مسیحی‘‘کے عنوان سے ایک کتاب بھی تالیف کی ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت اور آپ کی تعلیمات کے حوالے سے تفصیلی مضامین شائع کیے ہیں۔ ان کے بیشتر مضامین میں احادیث نبوی بیان کی گئی ہیں۔ مغرب میں ان کی اس کتاب اور دیگر کتب کو کافی مقبولیت حاصل ہے۔ ڈاکٹر کریج کونسیڈین نے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فلسفہ انسانیت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اورکہاہے کہ متعدد امراض کی روک تھام اور نسل پرستی کے خلاف جو تعلیمات آخری نبی نے پیش کیں،انسانی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی دانشور کا کہنا تھا کہ متعدد امراض اور نسل پرستی کے حوالے سے ہمیں اسلام کے فلسفے اور تعلیمات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔