شکارپور(این این آئی) شکار پور میں انسانیت کی تذلیل، ایمبولینس نہ ہونے پر لاش اسپتال سے گدھا گاڑی پر گھر منتقل کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شکارپور کی تحصیل گڑہی یاسین میں انسانیت کی تذلیل کی گئی، گڑہی یاسین میں شدید گرمی کے باعث ایک فقیر صفت انسان سکندر کھوکھر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کو گڑہی یاسین ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر ڈاکٹرزنے فقیر کے موت واقع ہونے کی تصدیق کردی،
ایمبولنس نہ ہونے کے باعث فقیر صفت انسان سکندر کھوکھر کی نعش کو گدھا گاڑی میں اٹھاکر گھر منتقل کیا گیا، اس موقعے پر لواحقین کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ کی طرف سے ایمبولینس نہ دینے پر لاش گدھا گاڑی پر گھر منتقل کیا ہے، ہم نے اسپتال انتظامیہ کو متعدد بار ایمبولینس دینے کا کہا مگر ایمبولینس نہیں دی گئی اور کہا ایمبولینس نہیں ہے، جس کے بعد مجبورن گدھا گاڑی کا سہارا لیا اور لاش کو گدھا گاڑی پر رکھ کر گھر منتقل کیا،انکا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتال میں عوام کونہ دوائی ملتی ہے اورنہ ہی ایمبولینس کی سہولت مفت میں میسر ہے، دوسری جانب شکارپور کی سیاسی سماجی تنظیموں اور شہریوں کی جانب سے اسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت شکارپور کے افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبا کیا گیاہے۔ گڑہی یاسین میں شدید گرمی کے باعث ایک فقیر صفت انسان سکندر کھوکھر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس کو گڑہی یاسین ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پر ڈاکٹرزنے فقیر کے موت واقع ہونے کی تصدیق کردی، ایمبولنس نہ ہونے کے باعث فقیر صفت انسان سکندر کھوکھر کی نعش کو گدھا گاڑی میں اٹھاکر گھر منتقل کیا گیا، اس موقعے پر لواحقین کا کہنا تھا کہ اسپتال انتظامیہ کی طرف سے ایمبولینس نہ دینے پر لاش گدھا گاڑی پر گھر منتقل کیا ہے، ہم نے اسپتال انتظامیہ کو متعدد بار ایمبولینس دینے کا کہا مگر ایمبولینس نہیں دی گئی اور کہا ایمبولینس نہیں ہے، جس کے بعد مجبورن گدھا گاڑی کا سہارا لیا