لاہور (آن لائن،این این آئی) پاکستان تحریکَ انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی وسیم خان بادوزئی بھی کورونا کا شکار ہوگئے ۔ تفصیلا ت کے مطابق وسیم خان بادوزئی نے گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے، رکنِ صوبائی اسمبلی نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اپنے ایک بیا ن میں انہو ں نے کہا کہ ٹیسٹ مثبت آنے پرخود کو قرنطینہ کر لیا ہے میر ی لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ
احتیاط کریں اور ایس او پیز پر عمل کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بنا ئیں ۔دریں اثنامسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے ایک ملازم میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ۔تہمینہ درانی کے ملازم محمد بخش کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آیا ہے ۔تہمینہ درانی کا کورونا ٹیسٹ بھی گزشتہ روز مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوںنے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔