پشاور (این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف )کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کورونا کا نام لے کر خود کو ہر چیز سے بری الزمہ قرار نہیں دے سکتی، اٹھارویں ترمیم کے خلاف ایک منظم سازش کی جارہی ہے۔پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرس کا اہتمام کیا گیا جس میں پیپلزپارٹی،
جماعت اسلامی، جے یو آئی ف کے رہنماشریک ہوئے ۔مولانا عطاء الرحمان نے اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے متعلق بھی سیاسی لوگوں کو تشویش تھی۔عطاء الرحمان نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں وفاق نے صوبوں کو وارننگ دی ہے کہ صوبوں کا حصہ این ایف سی میں کم کیا جائے گا۔