اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف اینکر اقرار الحسن کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کی اہلیہ فرح یوسف نے بتایا کہ کچھ روز سے ان کی طبیعت ناساز ہے۔ ان میں جسم درد اور بخار کی علامت ظاہر
ہوئیں جس کے بعد انہوں نے خود کا کرونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا۔ٹیسٹ رپورٹ آ گئی ہے جس میں اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں، انہوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اورلوگوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔