کراچی (این این آئی) سیکریٹری بلدیات اور کے ایم سی افسران کے درمیان تنازعہ کے بعد مفاہمت ہوگئی۔ دس روز قبل ایک ہزار ملازمتوں کیلئے اشتہار دینے والا افسر خاموشی سے بحال کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق سینئر ڈائریکٹر ایچ آر جمیل فاروقی کو میونسپل کمشنر کے دفتر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تنازعہ کے ایم سی کے محکمہ ایچ آر سے جاری 2 افسران کی سروس بک سمیت تمام ریکارڈ نیب کو فراہم کرنے کیلئے جمع کرانے سے متعلق خط پر شروع ہوا تھا۔دو افسران میں سے
مظہر علی شیخ سیکریٹری بلدیات کے چھوٹے بھائی ہیں۔ سیکریٹری بلدیات نے یکم جون کو شائع ہونے والا ملازمتوں کا اشتہار منسوخ کرکے ڈائریکٹر جمیل فاروقی کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق ملازمتوں کے اشتہار کی منظوری مئیر کراچی وسیم اختر نے دی تھی۔ جبکہ اشتہار محکمہ اطلاعات سندھ کے ذریعے اخبارات میں شائع ہوا تھا۔مظہر شیخ، نجیب احمد کی ریکارڈ طلبہ کا معاملہ تو سرد خانے کی نظر ہوگیا، کیا ڈی جی نیب سندھ، چیف سیکریٹری معاملے کانوٹس لینگے؟