لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف کو جان بوجھ کر نیب اور عدالت میں بڑے رش میں لیجا یا گیاجس کی وجہ سے وہ کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہوئے۔تہمینہ درانی نے کہا کہ گزشتہ روز
میرا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس پر میں روئی بھی ہوں لیکن میں ہمارے لیے نہیں روئی بلکہ ان لوگوں کے لیے آنسو بہائے جو نہ تو ٹیسٹ کرا سکتے ہیں اور نہ ہی اس بیماری کے پروٹوکول پورے کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز شریف بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں اور انہوں نے بھی اپنی بیماری پر نیب کو تنقید کا نشانہ بنا یا تھا۔