لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ان کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے پر خود کو قرنطینہ کر
لیا ہے۔ میاں شہباز شریف میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ان کی اہلیہ نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جس پر ان میں بھی وائرس کی تشخیص ہو گئی۔ انہوں نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے اور ان کی طرف سے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔