دبئی(نیوزڈیسک) گرمیوں کی آمد اور ساتھ ہی رمضان المبارک کی وجہ سے ہمارا جسم پانی کی کمی کا شکار ہوجاتا ہے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسا عرب مشروب بتائیں گے جس کے استعمال سے آپ نہ صرف پانی کی کمی ،گرمی اور جسمانی کمزوری کا شکار نہیں ہوں گے بلکہ آپ ہشاش بشاش بھی ہوجائیں گے۔
یہ مشروب ہر عرب افطاری میں ضرور موجود ہوتا ہے ۔یہ جو،باجرہ،خشک بریڈ یا کشمش سے تیار کیا جاتا ہے۔اسے مزید خوش ذائقہ بنانے کے لئے اس میں چینی،الائچی اور دارچینی بھی ڈالی جاتی ہے۔صوبیہ اپنے خوبصورت رنگ کی وجہ سے مشہور ہے لہذااسے خوش شکل بنانے کے لئے رنگ کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
اجزا
ایک کپ پسے ہوئے جو
ایک چمچ الائچی
پانچ لونگ
آدھ کپ چینی
پانچ کپ پانی
ایک چوتھائی بلیو بیری کا ٹنکچر
پانچ گرام ادرک کٹا ہوا
بنانے کا طریقہ
تمام چینی کو پانی میں اچھی طرح حل کرلیں اور پھر جو،الائچی،ادرک،دارچینی،لونگ اور بلیو بیری کا ٹنکچر ڈال کر اچھی طرح حل کریں اور یکجا ہونے تک بلینڈ کریں۔۔اب اس مشروب کو تین گھنٹے تک کمرے کے درجہ حرارت پر رکھ دیں اور اس کے بعد 12گھنٹے تک فریج میں رکھنے کے بعد استعمال کریں۔
ایساعرب مشروب جو آپ کو رمضان المبارک میں ضرور پینا چاہیے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان اور میری چکی میں ایک دیوار کا فاصلہ تھا،عمران خان کا جیل میں کیا شیڈول ہے؟انجینئر محمد علی...
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
نابینا قلی کی بیٹی کی مدد سے سامان اُٹھانے کی وائرل ویڈیو پر وزیر ریلوے کا بڑا اعلان
-
شکرپڑیاں میں ہو نے والی میوزیکل نائٹ میںانتہائی افسوسناک واقعہ
-
سنیل شیٹی نے 40 کروڑ کی آفر ٹھکراکر مثال قائم کردی
-
متحدہ عرب امارات میں ییلو الرٹ جاری
-
پولیس آفیسر کی گھر لائی خاتون سے زیادتی
-
بگ بیش لیگ: حارث رؤف جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے
-
ٹیکنو نے قسط بازار 2025 میں آسان قسطوں پر سمارٹ فونز کی پیشکش متعارف کروادی
-
مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
-
ہنی مون ٹرپ پر جھگڑا ، نوبیاہتا جوڑے نے واپس آتے ہی خودکشی کر لی
-
صارفین کے میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر اوسط بلز چارج کرنے پر ریلیف دینے کا فیصلہ
-
عالمی طوفان کی پیش گوئی، جھوٹے نبی کا ڈراما بے نقاب، پولیس نے گرفتار کرلیا
-
نئے سال کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان















































