پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب کے مجموعی مریضوں میں سے نصف سے زائد لاہور میں ہیں،مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو خطرے کی گھنٹی قرار دیدیا گیا، پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

datetime 13  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلی آفس میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ لاہور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں لاہور میں دو ہفتے کے لئے کورونا ایس او پیز کی پابندیاں مزید سخت کرنے کیلئے وفاق کو سفارشات بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی حکومت کی حتمی منظوری کے بعد لاہور کیلئے علیحدہ حکمت عملی پر عملدرآمد ہوگا۔ اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ لاہور میں عوام کی طرف سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے بعد صورتحال تشویشناک ہے۔ پنجاب کے مجموعی مریضوں میں سے نصف سے زائد لاہور میں ہیں۔بازاروں اور مارکیٹوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں دیکھی جا رہی ہیں۔ماسک، سماجی فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے کیسز بڑھ رہے ہیں اور لاہور میں عوام کی طرف سے ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلے میں مطلوبہ تعاون نہیں فراہم کیا جا رہا ، اسی لئے کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد خطرے کی گھنٹی بن چکی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ این ڈی ایم اے پنجاب میں 300 ایچ ڈی یو بیڈز پر مشتمل ہسپتال قائم کرے گی۔حکومت پنجاب مختلف شہروں کے ہسپتالوں میں 300 ایچ ڈی یو بیڈز فراہم کرے گی۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کیلئے درکار انجکشن کی کمی نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے میں پنجاب میں تقریبا سات سو انجکشن سرکاری ہسپتالوں کو فراہم کئے جائیں گے۔انجکشن کی تقسیم مریضوں کی تعداد کے تناسب سے کی جائے گی۔اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…