اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے عوام کی صلاحیت پر پورا اعتماد ہے ، مطلوبہ اہداف کے حصول میں ان کے تعاون کی اشد ضرورت ہے، جمعہ کو بجٹ تقریر کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنے عوام کی صلاحیت پر پورا
اعتماد ہے اور مطلوبہ اہداف کے حصول میں ان کے تعاون کی اشد ضرورت ہے، تحریک انصاف سماجی انصاف کی فراہمی، معاشرے کے کمزور طبقات کے حالات بہتر کرنے کے اصول پر کاربند ہے اور پسے طبقے کے لیے کام کرنے کا عزم رکھتی ہے۔