اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے پسماندہ طبقات کو فائدہ پہنچانے کے لیے سبسڈیز کا رخ درست کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ جمعہ کو بجٹ تقریر کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے بتایا کہ توانائی، خوراک اور مختلف شعبوں
کو مختلف اقسام کی سبسڈیز دینے کے لیے 180 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے خاص طور پر پسماندہ طبقات کو فائدہ پہنچانے کے لیے سبسڈیز کا رخ درست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔