اسلام آباد (این این آئی)ضلعی انتظامیہ کا پرائیویٹ ہسپتالوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ،تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو کرونا مریضوں کی فیس چارجز ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔ جمعہ کو نوٹیفیکیشن ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔ حمزہ شفقات کے
مطابق تمام پرائیویٹ ہسپتال کرونا کے شکار مریضوں سے وصول شدہ فیس پبلک کرنے کے پابند ہونگے۔ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائیویٹ اسپتالوں کی انسپکشن شروع کر دی گئی اورچارجز چارج کرنے والے اسپتالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔