گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان سے سکیورٹی فورسز نے دو بھارتی جاسوسوں کو گرفتار کرلیا۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پکڑے گئے بھارتی جاسوسوں کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) مرزا حسن کے مطابق دونوں بھارتی جاسوسوں کو بھارت نے
زبردستی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کراس کرایا تھا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ بھارتی جاسوسوں کی شناخت مشتاق وانی اور فیروز احمد لون کے ناموں سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے ہے۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ جاسوسوں نے بھارتی عزائم سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔