بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

مشیر پٹرولیم بابر ندیم پٹرول بحران کے ذمے دار قرار، معروف صحافی نے کچا چٹھا کھول دیا

datetime 11  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں جاری پٹرول بحران کے ذمہ دار معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر ہیں۔نجی ٹی وی پروگرا م میں تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں پیٹرول کا بحران پیدا کرنے کے پیچھے کسی اور کا نہیں بلکہ معاون خصوصی برائے پیٹرولیم کا ہاتھ ہے۔

کابینہ اجلاس میں وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول بحران کی ساری ذمہ داری اوگرا پر ڈالی جس کے بعد اوگرا کے چیئرمین نے آکر تمام حقائق کھول دیے۔ اوگرام چیئرمین نے آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے وزارت پیٹرولیم کو لیٹر لکھے تھے لیکن اس پر کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی۔ تا ہم ن کے بیان کے بعد پتہ چلا کہ بحران کے ذمہ دار معاون خصوصی برائے پیٹرولیم خود ہیں۔تجزیہ نگار نے انکشاف کیا ہے کہ یہ بات ثابت ہونے کے بعد مراد سعید اور فیصل واوڈا کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جس کے بعد دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غیر منتخب لوگ ہمارے لئے مشکلات پیدا کر دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نجی ہسپتال اس وقت منشیات سے زیادہ منافع کما رہے ہیں اور لاکھ لاکھ روپے وصول کررہے ہیں حکومت اس پر ایکشن کیوں نہیں لیتی؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…