پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بھارت گیڈر بھپکیاں بند کرے،  اپنا دفاع  کرناجانتےہیںپاکستان  کا بھارت کو واضح پیغام

datetime 9  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے فضائی حملے کی دھمکی پر دو ٹوک ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنی گیڈر بھپکیاں بند کرے کیونکہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امیت شاہ کا  بیان غیرذمے دارانہ ہے، دنیا اس کا نوٹس لے اور  بھارت نے حملہ کیا تو فوری جواب دیا جائیگا۔

انہوںنے کہاکہ امیت شاہ کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بھارت نے حملے کی غلطی کی تو اسکا منہ توڑ جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے ،بھارت لداخ پر سرجیل اسٹرائیک کیوں نہیں کرتا؟ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں اقلیتیں حکومت سے نالاں ہیں، وہاں معاشی حالات بگڑ چکے ہیں اور وہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے ظلم کی انتہا کی ہوئی ہے، وہ افغانستان کے امن عمل کو سبوتاژکرنا چاہتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اپنے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے لہٰذا بھارت گیڈربھپکیاں بند کرے کیونکہ پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…