جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

طلاق کی قانونی جنگ لڑتے لڑتے جوڑا کنگال ہوگیا

datetime 8  جون‬‮  2020 |

لندن(این این آئی ) طلاق کی قانونی جنگ لڑتے لڑتے جوڑا کنگال ہو گیا۔لندن کا شمار طلاقوں کے لیے مہنگے ترین شہروں میں ہوتا ہے، جہاں پر کئی امیر شخصیات طلاق کیلیے عدالتوں سے رجوع کرتی ہیں۔ قانونی پیچیدگیاں اور وکلا کی بھاری فیس اگرچہ امیر جوڑوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی مگر لندن کا ایک جوڑا اپنی طلاق کی قانونی جنگ لڑتے لڑتے کنگال ہوگیا۔ طلاق کیلیے عدالتوں کا رخ اختیار کرنے

والے جوڑے نے وکلا اور قرضوں کی مد میں اپنی تمام ملکیت ختم کردی۔ برطانوی اخبار کے مطابق گزشتہ ہفتے جوڑے کے درمیان 2سال کی طویل اور تھکا دینے والی قانونی جنگ کا اختتام ہوا اور عدالت نے جوڑے کی طلاق کی منظوری دے دی۔ طلاق کی سماعت کرنے والے جج رابرٹ پیل نے جوڑے کی طلاق کی منظوری دیتے ہوئے بتایا کہ ایک دوسرے سے الگ ہونے اور ایک دوسرے سے جیتنے کے چکر میں جوڑے نے اپنی تمام ملکیت گنوادی ۔جج کا کہنا تھا کہ جوڑے نے 22 سال تک شادی شدہ زندگی گزاری اور انھیں تین بچے تھے مگر پھر اچانک انہوں نے طلاق کا فیصلہ کیا،جوڑے کے پاس واحد مشترکہ ملکیت گھر بچا تھا، جسے فروخت کرکے 6 لاکھ 30 ہزار پاونڈ کی رقم حاصل ہوئی ہے جو دونوں میں مشترکہ طور پر تقسیم کی جائے گی۔عدالت کے مطابق گھر کی فروخت کے بعد حصے میں آنے والی رقم سے دونوں اپنے قرضے اتارنے سمیت وکلا کی فیس ادا کریں گے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…