ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بیوروکریسی میں خوفناک رسہ کشی ، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو ہٹانے کیلئے طاقتور بیورو کریسی متحرک، فواد حسن فواد نے اپنے شاگرد خاص کو اہم ٹاسک سونپ دیا، ”شریف بیوروکریٹس“ بارے بھی احکامات جاری

datetime 7  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو ہٹانے کیلئے طاقتور بیوروکریسی نے انتہائی باریکی کے ساتھ کام شروع کردیا ہے۔بیوروکریسی میں خوفناک رسہ کشی نے انتظامی ڈھانچے کو بھی مفلوج کرنا شروع کردیا ہے۔مسلم لیگ(ن) کے ساتھ تین دہائیوں سے مسلسل کام کرنے والے بیوروکریٹس نے نئے پاکستان کے حامی بیوروکریٹس کو ہرمحاذ پر ناکام بنانے کی پالیسی پر عملدرآمد شروع کردیا۔

فواد حسن فواد نے اپنے شاگرد خاص سیکرٹری اسٹبلشمنٹ اعجاز منیر کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔مصدقہ ذرائع کے مطابق سیکرٹری اسٹبلشمنٹ اعجاز منیر پوسٹنگ ٹرانسفرکیلئے فواد حسن فواد سے مشاورت کرتے ہیں اور انہی کے گروپ کو اہم عہدے دئیے جارہے ہیں۔اعجاز منیر خود شہباز شریف حکومت میں سیکرٹری ہیلتھ اور سیکرٹری سروسز جبکہ پی ایم آفس میں سیکنڈ ان کمانڈ تھے۔کیپٹن عثمان بھی اسی گروپ کا حصہ ہیں اور انہوں نے ہائیکورٹ میں موجودہ حکومت کو۔کورونا پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیا جبکہ لاہور میں سات لاکھ مریضوں والی سمری بھی لیک کر کے حکومت کو دھچکا دیا۔اعظم سلیمان گریڈ بائیس میں ہونے کے باوجود شہباز شریف کے ساتھ پانچ سال ہوم سیکرٹری رہے۔مومن آغا پچھلے سال نواز پلیٹ لیس ڈرامہ کے دوران سیکرٹری صحت تھے جبکہ نبیل اعوان چار سال پی ایس ٹو نواز رہے۔بیوروکریٹس کے اس”شریف گینگ“کو حکومت کے منفی تاثر کو اجاگر اور رائے عامہ کو گمراہ کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے جس پر دل وجان سے کاربند ہیں۔معلوم ہوا ہے پنجاب میں حالیہ انتظامی تبدیلیاں سٹیٹس کو توڑنے کی کوشش ہے لیکن وہاں بھی اس ٹولے نے ایک دو جگہ پر مزاحمت دکھا کر اپنے مضبوط ہونے کا پیغام دیا۔دوسری جانب اعجاز منیر نے ہمسایہ ماں جایا کے معقولے پر عمل کرتے ہوتے ہوئے اپنے بچپن کے پڑوسی شہباز شریف کے قریبی افسر سابق ڈی جی ایل ڈی اے اور سیکرٹری معدنیات ڈاکٹر ارشد کو ایڈیشنل سیکرٹری فنانس لگوا دیا ہے۔

ادھر فواد حسن فواد نے شاگرد خاص کو وزیر اعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا منصب”ہتھیانے“کیلئے گیدڑ سنگھی بھی دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق پچھلے دنوں ”سزا یافتہ“سابق وزیر اعظم نواز شریف کے چہیتے”جیل یافتہ“پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے نیب آفس میں اپنے ہونے والے سمدھی کی موجودگی میں سیکرٹری اسٹیلشمنٹ اعجاز منیر سے دو طویل ملاقاتیں کیں جس میں انہیں وزیر اعظم عمران خان کے”خان اعظم“کی جڑیں کاٹنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کی ہدایات کی روشنی میں ”شاگرد خاص“نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کیخلاف سازشوں کا تانا بانا بننا شروع کر دیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ فوا د حسن فواد کو ”شریف بیوروکریٹس“کو موجودہ حکومت میں بھی اہم عہدوں پر بٹھانے کی اسائنمنٹ دیدی گئی ہے تاکہ باقاعدہ پلاننگ سے عمران خان کی منصوبہ بندی کی جاسوسی کے ساتھ ساتھ ان کے وژن کی راہ میں روڑے اٹکائے جائیں۔اس ”تخریب کاری“کا آغاز اوپر سے شروع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے تحت پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کوغیر محسوس طریقے سے ٹارگٹ کرکے چھٹی کرانے کی سازش کا ٹاسک شاگرد خاص کے حوالے کر دیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے ڈرافٹ کے تحت اعظم خان کیخلاف”سلو پوائزننگ“کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ شدت لائی جائیگی۔ادھر اعجاز منیر نے ہائی پاور پروموشن بورڈ کے ذریعے بائیس سکیل پر چند ”جانشین“تیار کر لئے ہیں جبکہ خود کو پرنسپل سیکرٹری کے طور پر سمجھنا شروع کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…