کراچی (این این آئی)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جب تک حالات بہتر نہیں ہوتے اسکول نہیں کھولے جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ اسکول ایسوسی ایشنز کے کہنے پر اسکول نہیں کھولے جائیں گے، اسکول کھولنے پر آرڈیننس کے تحت کارروائی بھی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت بچوں کی صحت پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ والدین کو فیسیں جمع کرنے کا
اس لیے کہا کہ اساتذہ کو تنخواہیں ادا کی جا سکیں۔واضح رہے کہ پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے اسکول تین مرحلوں میں 15 جون سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ اسکولز بند رکھنے سے نہ صرف کروڑوں طلبہ متاثر ہورہے ہیں بلکہ اساتذہ، کلرک، اسکول وین ڈرائیور، بک سیلرز، اسٹیشنریز، کینںٹین کا عملہ بھی بے روزگاری اور فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔