منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

شعائر اسلام اور شریعت مطہرہ کا کسی بھی شکل میں مذاق اڑ انا ایمان کی نفی ہے‘ سعودی علماء

datetime 26  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی سپریم علماءکونسل نے اپنے ایک تفصیلی بیان میں ذرائع ابلاغ اور سماجی رابطے کی ویب سائیٹس کے صارفین کو خلاف اسلام اور خلاف شریعت سرگرمیوں میں حصہ لینے پر سخت تنبیہ کی ہے۔ علماء نے خبردار کیا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم، اسلام، شعائر اسلام اور شریعت مطہرہ کا کسی بھی شکل میں مذاق اڑنا نہ صرف مسلمانوں کے لیے ناقابل قبول ہے بلکہ یہ صریح ایمان کی نفی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی علمائ کونسل کی جانب سے قرآن واحادیث صحیحہ کی روشنی میں جاری کردہ مفصل بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں سوشل میڈیا اور دوسرے ذرائع ابلاغ کے خلاف ایسی سرگرمیوں کی شکایات ملی ہیں جن کا دین حنیف سے نہ صرف کوئی تعلق نہیں بلکہ ان سے ایمان کی بھی نفی ہوتی ہے۔ جس بات کا کوئی ثبوت اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات میں موجود نہیں ہے اسے اسلام سے جوڑنے کا کوئی جواز نہیں۔ ایسے لوگ اللہ، اس کے رسول اور شریعت مطہرہ سے کھلی دشمنی کے مرتکب ہو کر فلاح دارین سے محروم ہو رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ذات باری تعالیٰ، اس کے رسول، شریعت اور شعائر اسلام کا احترام ہر صاحب ایمان پر فرض ہے اور ان میں سے کسی کا بھی تمسخر اڑانا خلاف اسلام ہے۔ جو شخص اللہ اور اس کے رسول یا شریعت کو گالی دیتا ہے اسے آخرت میں سخت وعید سنائی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام کے شرعی اصولوں کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سعودی عرب میں سخت قوانین موجود ہیں۔ ایسے افراد جو سوشل میڈیا اور دوسرے ذرائع ابلاغ کو من پسند نقطہ نظر کو دوسروں پر مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ ملک میں فتنہ وفساد کی روک تھام کی جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…