جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

(ن) لیگ والوں کو اپنے گرد احتساب کا پھندہ تنگ ہوتا نظر آ رہا ہےانکوائری کمیشن نے کچا چٹھا کھول دیا ، العربیہ شوگر مل میں کیا چیز پکڑی گئی ؟

datetime 1  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب صبح ،دوپہر ،شام کمیشن رپورٹ پر رونا رو رہی ہیں ان سب کو اپنے گرد احتساب کا پھندہ تنگ ہوتانظر آ رہا ہے۔احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ

یہ اس خاندان کی ترجمان ہیں جس نے 1998 میں بھارت کوچینی بیچی، یہ کئی دہائیوں سے شریف خاندان کا بنایا ہوا مافیا ہے۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ 27ارب کی سبسڈی دینے پر اب انہیں نیب اور ایف آئی اے کا سامنا کرنا پڑیگا، یہ گھبرائے ہوئے ہیں ان کو پتہ ہے یہ پکڑے گئے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ انکوائری کمیشن رپورٹ نے ان کا کچا چٹھا کھول دیا ہے، العربیہ شوگر مل میں دو دو کھاتوں کی کتابیں پکڑی گئی ہیں اپنی ذات کیلئے گناخریداری سے لیکرچینی فروخت تک کاریکارڈالگ رکھاگیا اور حکومت کو ٹیکس دینے کا معاملے پر ریکارڈ چھپائے گئے۔ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ان سب کو اپنے گرد احتساب کا پھندہ تنگ ہوتانظر آ رہا ہے یہ گھبرائے ہوئے ہیں ان کو پتہ ہے یہ پکڑے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…