جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

وہ ملک جس نے سیاحوں کیلئے اپنے ملک کے دروازے کھول دیئے 

datetime 30  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایتھنز( آن لائن ) کورونا وبا کے سبب بندش کے بعد یونان جون کے وسط سے بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کرے گا‘عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یونان تقریباً 30 ممالک کے سیاحوں کے لیے ملک میں داخلے کی اجازت دے گا لیکن امریکی، برطانوی اور کچھ دیگر ممالک کے شہریوں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی.یونانی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجازت یافتہ 29 ممالک سے

آنے والے سیاہ ایتھنز اور تھیسالونیکی کے لیے براہ راست پروازوں کے ذریعے یونان میں داخل ہوسکتے ہیں‘اعلامیہ کے مطابق امریکیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، کیونکہ یونان ان ممالک سے آنے والے مسافروں اور سیاحوں کو روکنے کا سلسلہ جاری رکھے گا جو سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثر ہیں.برطانیہ، برازیل اورسویڈن کے شہریوں کو یونان میں داخل ہونے کے لیے کم از کم جولائی تک انتظار کرنا پڑے گا آلات دیکھ کر یونانی حکومت منظور شدہ ممالک کی فہرست میں مزید اضافہ کرے گی’ یونان داخل ہونے والے سیاحوں اور اپنے شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے یونانی حکومت کرونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے گی. خیال رہے کہ سیاحت یونان کی آمدن کا پانچواں بڑا ذریعہ ہے سال 2019 میں 33 ملین سیاح یونان داخل ہوئے تھے، جو اپنے ساتھ لگ بھگ 21 بلین ڈالر لے کر آئے تھے‘یونان میں اب تک تین ہزار کے قریب کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 175 افراد کورونا وبا سے ہلاک ہوئے ہیں‘یونان میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 13 سو سے زائد ہوگئی ہے.دنیا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد60 لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کرگئی اور تین لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ26 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے‘امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ چار ہزار سے بڑھ گئی ہے اور کورونا کے مریضوں کی تعداد 17لاکھ 93 ہزار سے زیادہ ہو گئی. برازیل امریکہ کے بعد چار لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے اور کیسز کی تعداد چار لاکھ 68 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ 27 ہزار سے زائد مریض ہلاک ہوچکے ہیں.

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…