منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

دنیا بھر کوروناسے ہلاکتیں تین لاکھ 66ہزار،60لاکھ سے زائد افرادمتاثر جانتے ہیں اب بھی کتنے مریض ہسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیر علاج ہیں؟

datetime 30  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 60 لاکھ 33 ہزار 754 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 66 ہزار 890 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 5 ہزار 744 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 53 ہزار 733 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 26 لاکھ 61 ہزار 120 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 4 ہزار 542 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ 93 ہزار 530 ہو چکی ہے۔امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 69 ہزار 419 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 204 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 لاکھ 19 ہزار 569 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار 338 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 27 ہزار 944 زندگیاں نگل چکا ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 4 ہزار 374 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 87 ہزار 623 ہو چکی ہے۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 85 ہزار 644 مصدقہ متاثرین سامنے ا?ئے ہیں جب کہ اس وبا سے اموات 27 ہزار 121 ہو چکی ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 35 ہزار 161 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 222 ہو گئی۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 229 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 32 ہزار 248 رپورٹ ہوئے ہیں۔فرانس میں

کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 714 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 86 ہزار 835 ہو گئے۔جرمنی میں کورونا سے کْل اموات کی تعداد 8 ہزار 594 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 83 ہزار 19 ہو گئے۔بھارت میں کورونا وائرس سے 4 ہزار 980 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار 763 ہو گئی۔ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے

والوں کی تعداد 4 ہزار 489 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 62 ہزار 120 ہو گئے۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 677 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 46 ہزار 668 ہو گئے۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 999 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے

اب تک کل اموات 458 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 81 ہزار 766 تک جا پہنچی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 66 ہزار 457 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کْل تعداد 1 ہزار 395 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 40 ہزار 931 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 24 ہزار 131 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…