پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

’’عوام کیلئے بڑی خوشخبری‘‘حکومت کا 3 وزارتوں میں مزید کتنی نئی اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

datetime 29  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے تین وزارتوں میں ایک سو نئی آسامیاں  پیدا کرنے  کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق  حکومت نے وزارت  توانائی ،پٹرولیم اور آبی وسائل  ڈوثنز میں چند اعلی سطحی تکنیکی ایڈوائزرز  اور  ایگزیکٹو  ڈائریکٹرز جنرل   کی آسامیوں سمیت ایک سو نئی آسامیاں تشکیل دینے  کا فیصلہ کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ایک اعلی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ

حکومت کو  ان حساس شعبوں میں  تکنیکی  مائرین کی  کمی کا سامنا ہے اور اس کے لئے  پبلک اور نجی سیکٹرز سے ڈیپو ٹیشن بنیادوں پر لوگوں کو ہائر کیا جاتا ہے ، رپورٹ کے مطابق ان افسران کے درمیان مفادات میں تصادم  پر تنقید کے باعث  حکومت کو گذشتہ  کچھ ما ہ میں  بعض قانونی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ۔ اور وزارتوں نے  اپنے متعدد عہدیداروں کو  انکی پیرنٹ تنظیموں میں واپس بلا لیا ۔ رپورٹ کے مطابق ان تمام حالات میں توانائی اور پٹرولیم ڈویژنز  سب سے زیادہ متاثر ہوئے  کیونکہ ان کے درجنوں افسران  جنہیں دس سال کے دوران مختلف کمپنیوں اور کارپوریشنز سے ہائر کیا گیا تھا  نے سرنڈر کیا ۔ رپورٹ کے مطابق  وزارت آبی وسائل  کے پاس مبینہ طور پر  اعلی کوالیفائیڈ سٹاف کی کمی ہے  جبکہ پانی اور توانائی وزارت کو بھی مضبوط کرنے کی  ضرورت  ہے ۔ رپورٹ کے مطابق عہدیدار کا کہنا ہے کہ ان ڈویژنز نے حکومت کی منظوری سے  ان تکنیکی ایڈوائزروں  اور ایگزیکٹو  ڈائریکٹروں کے علاوہ بعض افسران جو کہ ان وزارتوں میں  طویل تعیناتی کے دوران  وسیع تجربہ اور تعلیم حاصل کر چکے انھیں دوبارہ ہائیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس مقصد کے لئے عمر میں بھی پینتالیس سے تریسٹھ کے درمیان نرمی کی گئی  ہے ۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…