اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سی پیک اتھارٹی چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں بتا ہے کہ 874 میگا واٹ سوکی کناری ہائیڈل پاور منصوبے پر کرونا کی وباء کے باعث کام تیزی سے جاری ہے، سوکی کناری کے پی ہائیڈل پاور منصوبے پر کام 50 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دریائے کنہار میں 1.963 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے 4250 روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ بجلی کی لاگت کو کم کرنا اولین ترجیح ہے۔واضح رہے کہ سوکی کناری ہائیڈل پاور منصوبہ کاغان میں دریائے کنہار کے کنارے 2017 میں شروع کیا گیا تھا جس کی تعمیر 2022 میں مکمل ہونےکا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
Work on 874 MW Suki Kinari-KP Hydel Power Project in full swing,progress unaffected by COVID-19,50% project completed. At Kunhar River,with an investment of $ 1.963 Bn,has created 4250 jobs.Bringing cost of electricity down is top priority #cpec #cpecmakingprogress pic.twitter.com/2bcqR4Ch5R
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) May 27, 2020