منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

’’90 سے زائد ڈاکٹر اور 10 سے زیادہ نرسیں کورونا وائرس سے متاثر‘‘حکومت کورونا سے اموات کی اصل تعداد نہیں بتا رہی، وزیرصحت کرونا متاثرین کے حوالے سے سچ قوم کے سامنے رکھیں ، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کےصدر نے بڑا دعویٰ کر دیا 

datetime 29  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائے ڈی اے)نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کورونا وائرس سے اموات کی اصل تعداد نہیں بتا رہی، وزیر صحت عوام کو کورونا وائرس کے متاثرین کے حوالے سے سچ بتائیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عمار یوسف نے کہاکہ 90 سے زائد ڈاکٹر اور 10 سے زیادہ نرسیں کورونا وائرس سے متاثر ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل ہسپتال میں100 سے زائد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا خطرناک ہے، ڈاکٹر ثنا فاطمہ ڈاکٹرز ہسپتال میں کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئیں۔ڈاکٹر عمار یوسف کا کہنا تھا کہ حکومت کا شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ انتہائی غلط تھا، ہماری تنظیم کے متعدد عہدیداران بھی اس موذی وبا سے متاثر ہوئے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار ڈاکٹر ارسلان بٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے مگر پلازمہ تھراپی پر پنجاب حکومت نے کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ وائے ڈی اے جنرل ہسپتال اب اپنے طور پر ایک پورٹل بنا رہی ہے، اس پورٹل میں کورونا پازیٹو ہو کر صحت مند ہونے والے افراد کے نمبر محفوظ ہوں گے۔ڈاکٹر ارسلان بٹ نے کورونا وائرس کا شکار ہوکرصحت مند ہونے والے افراد سے گزارش کی کہ پلازما عطیہ کریں۔

موضوعات:



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…