منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

ملک میں اسلامی صدارتی نظام کے نفاذ کے قیام کے لئے نئی سیاسی جماعت لانچ کردی گئی،انتہائی منفرد نام رکھ دیا گیا

datetime 28  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ملک میں اسلامی صدارتی نظام کے نفاذ کے قیام کے لئے ’’ہم عوام پاکستان ‘‘کے نام سے نئی سیاسی جماعت لانچ کردی گئی ۔پارٹی کے چیئرمین طاہر عزیز کا کہنا ہے کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے فوری مستعفی ہو عوام شدید پریشان ہیں۔حکومت کو ایک ماہ کا وقت دیتے ہیں اس کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہم عوام پاکستان کے چیئرمین طاہر عزیز خان نے کہا ہے کہ

موجودہ حکومت نے عوام کو سوائے مشکلات اور پریشانی کے کچھ نہیں دیا آج نہ تعلیم بہتر نہ صحت کی سہولیات نہ عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا انھوں نے کہا کہ یہاں قانون وہ بناتا ہیجو قانون توڑتاہے ہم نے ہر سیکٹر کے ماہر افراد کی ٹیمیں تشکیل دی ہیں ۔طاہر عزیز خان نے کہا کہ ہر قسم کے بحرانوں سے نمٹنے کے لئے ھم نے ٹیم ممبران کی چھانٹیاں کی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جس نظریہ کے تحت ملک بنایا گیا تھا اس پر چند مخصوص خاندانوں نے قبضہ کر رکھا یے آج تک اس نظام نے عوام کو کچھ نہیں دیا ۔انھوں نے بتایا آئندہ تین ماہ میں لوگوں کو اکھٹا کرینگے اور عوام کے حقوق کے لئے سڑکوں پر آئینگے اصل صدارتی نظام وہ ھے جسے عوام ریفرنڈم کے زریعے صدر کا چنائو کرتے ہیں ۔اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ھم عوام پاکستان کے جنرل سیکریٹری کسٹم ایجنٹ ایسوسی ایشن کے سینئر رکن ارشد کمال نے کہا کہ گزشتہ ستر برس میں سیاسی جماعتوں نے مسائل کے حل کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے ہمیں جماعت بنانے کا خیال پاکستان سے محبت اور اسکی خدمت کے لئے آیا ھے ۔انھوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم صحت کی سہولیات بالکل نہیں 20 سال کے بعد تحریک انصاف حکومت میں آئی لیکن ان کے پاس بھی کوئی پلان نہیں ہے ۔انھوں نے بتایا کہ دو ماہ کے کم عرصے میں ہم نے پڑھے لکھے لوگوں کی تنظیم بنائی ہے اسی فیصد تنظیم سازی مکمل کرلی ہے ہم سمجھتے ہیں ملک اسلامی صدارتی نظام نافذ کیا جائے حکومت کو فوری مستعفی ھوجانا چاہیے ۔انہوں نے حکومت کو ایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں عوامی مسائل کے فوری اقدامات کئے جائیں جہاں جہاں قادیانی کسی بھی عہدوں پر ہیں انہیں ہٹایا جائے بصورت دیگر ایک ماہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…