جمعرات‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2026 

اہم اسلامی ملک نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 27  مئی‬‮  2020 |

عمان(آن لائن) سلطنت عمان نے دارالحکومت مسقط اور مضافات سے جمعہ 29 مئی کو لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سلطنت عمان کی جانب سے جمعہ 29 مئی کو لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، عمانی حکام نے یہ فیصلہ 10 اپریل سے مقرر کرفیو میں تخفیف پالیسی کے تحت کیا۔

عمان کی اعلیٰ کمیٹی نے بدھ کو وزیر داخلہ حمودد بن فیصل البوسعیدی کی صدارت میں اجلاس کرکے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا تھا۔اجلاس میں کمیٹی کے تمام ارکان شریک ہوئے، جس میں وبا کی تازہ صورتحال، اس سے بچنے کے لیے مقرر اقدامات، وائرس پھیلنے سے روکنے کے طور طریقوں اور وبا سے پیدا ہونے والے مسائل پر قابو پانے کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔.سلطنت عمان کی اعلیٰ کمیٹی نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی کہ 31 مئی سے کم از کم 50 فیصد سرکاری ملازمین کی دفاتر واپسی کو یقینی بنائیں۔سلطنت عمان کی اعلی کمیٹی نے ملک میں کرونا وائرس سے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کیتناظر میں تاکید کی کہ عام افراد اور پورا معاشرہ وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری ادا کریں، مہلک وائرس کو پھیلنے اور لگنے سے روکنے کے لیے مقرر تدابیر کی پابندی کریں۔اعلیٰ کمیٹی نے سرکاری اور نجی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ملازمین کو مہلک وائرس سے بچانے والی حکمت عملی ترتیب دیں اور ایسے قواعد و ضوابط بنائیں جن کی بدولت ملازمین وائرس لگنے سے محفوظ رہیں۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…