ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت کرونا وائرس کی آڑ میں بلیک آئوٹ کر کے کشمیریوں کیساتھ کیا ظلم کر رہا ہے؟ مشال ملک نے چونکا دینے والے انکشافات کر دیئے

datetime 27  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے عید قید تنہائی میں گزاری ہے، بھارت کرونا وائرس کی آڑ میں بلیک آوٹ کر کے کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔اپنے بیان میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش لاحق ہے، بھارت کرونا وائرس کی آڑ میں بلیک آوٹ کر کے کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔مشال ملک نے کہا کہ کشمیر میں لاک ڈاون کے باعث خوراک کی شدید قلت ہے، یاسین ملک سمیت قید حریت رہنماوں

کی زندگی کو خطرات ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں کرونا مریضوں کو کوئی سہولت فراہم نہیں کی جارہی۔انہوں نے کہا کہ کئی مہینوں سے لاک ڈاون نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کردی، بھارتی فورسز ظلم اور لاک ڈاون سے کشمیریوں کو نفسیاتی مریض بنا رہی ہے۔مشال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد ظلم و ستم اور جبر کے باوجود بھی جاری ہے، مودی حکومت مسلم دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ کشمیریوں نے عید قید تنہائی میں گزاری۔ عالمی ادارہ صحت مقبوضہ کشمیر میں صحت سہولیات کا جائزہ لے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…