ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فواد چوہدری خبروں میں زندہ رہنے کیلئے چاند پر تھوکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،دھماکہ خیز بات کر دی گئی

datetime 23  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق‘سنیئر نائب امیر مولانا خورشید احمد‘جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ‘مولانا قاری مہراللہ‘ شیخ مولانا احمد جان‘مولانا محمد ہاشم خیشکی‘مولانا حکیم حبیب اللہ‘حافظ عبد الحق حقانی مولانا محمد ایوب ایوبی مفتی عبدالسلام رئیسانی حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد ناظم مالیات میر سرفراز شاہوانی سالار حافظ مجیب الرحمن

ملاخیل مفتی عبدالغفور مدنی حافظ سراج الدین حاجی ولی محمد بڑیچ ظفر اللہ کاکڑ میر فاروق لانگو چوہدری محمد عاطف مولانا جمال الدین حقانی مولانا مفتی نیک محمد فاروقی مولانا محمد عارف شمشیر حافظ سردار محمد نورزئی حاجی صالح محمد حافظ رحمان گل اور دیگر نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کارکن عیدالفطر کی نماز میں احتیاطی تدابیر اختیار کرکے عید ملنے اور مبارکبادی ملاقاتوں سے گریز کریں فواد چوہدری خبروں میں زندہ رہنے کیلئے چاند پر تھوکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں روئیت ہلال کمیٹی کی تضحیک شرعی احکام سے روگردانی اور بغاوت کے مترادف ہے ریاست مدینہ کے نام نہاد علمبرداروں کی دین اور مذہب بیزاری کھل کر منظر عام پر آرہی ہے دراصل یہ لوک کسی اور کو خوش کرنے کیلئے علماء کی کردار کشی کررہے ہیں جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے ضلع بھر کی تمام سطح کی ماتحت تنظیموں کو پابند کیاہے کہ عید الفطر کے موقع پر مرکزی ،صوبائی وضلعی قیادت اراکین صوبائی وقومی اسمبلی سینیٹرز سے عید ملنے اور ہرسطح پر مبارکبادی ملاقاتوں اور عید ملن پارٹیوں، بیٹھک اور حجروں کی محفلوں سے گریز کریں اور پولیس انتظامیہ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ حتی المقدور تعاون کریں انہوں نے کہا کوئٹہ کے تمام مسلمان مرکزی وصوبائی جماعت کی ہدایات کے مطابق احتیاطی تدابیر کے ساتھ پنج وقتی نمازوں، اور عید الفطر کی نمازکا اہتمام کریں

انہوں نے اب تک احتیاطی تدابیر اختیار کرنے،جماعتی ودستوری سرگرمیوں کے تعطل اور سماجی کاروائیوں پر ضلع کوئٹہ کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے تمام ذمہ داران اور جماعت سے وابستہ تمام دینی حلقوں نے جس انداز میں قیادت کے فیصلوں کی لاج رکھ کر احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کیا وہ مشعل راہ ہے اسی طرح قیادت کے اعلان پر لبیک کہتے ہوئے جماعت کے صاحب ثروت افراد، انصار الاسلام ایم این ایز،

ایم پی ایز سینیٹر زاور ضلعی قیادت نے غریبوں اور سفید پوش طبقے کی عزت ونفس کا خیال رکھتے ہوئے فوٹو سیشن نمود و نمائش کی بجائے دن کے اجالے اور رات کے اندھیرے میں جس حکمت عملی کے ساتھ سماجی اور رفاہی کام کیا اس کی نظیر نہیں ملتی انہوں نے کرونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج کرنے والے ڈاکٹرز کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا حکومتی عدم توجہی کے باوجود جان ہتھیلی پر رکھ کر مسیحائی فریضہ سر انجام دے رہے ہیں جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں

اسی طرح مدارس ومساجد کے ارباب اختیار نے ہرقسم احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عمل کیاجو قابل ستائش عمل ہے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق نے لاک ڈان کے متاثرین کی بے لوث سماجی خدمت پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے کارکنان اسی جذبے کے تحت کوئٹہ کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے نیز پورے رمضان المبارک میں تعاون کرنے پر ڈی سی کوئٹہ اورنگزیب بادینی ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ اور دیگر حکام کا بھی شکریہ اداکیا کہ ان کے مشترکہ کوششوں سے دوران عبادات کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عیدالفطر کی نماز اور خصوصی دعاں میں اللہ رب العزت کو منانے اور ملک کی سلامتی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…