بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پلازمہ حاصل کرنے والے کووِڈ مریضوں میں موت کی شرح کتنی ہے؟امریکی تحقیق میں اہم انکشافات

datetime 23  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)امریکہ میں ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے کسی شخص سے پلازمہ حاصل کر کے کووِڈ-19 سے شدید بیمار پڑنے والے افراد کو لگایا جائے تو ان کی حالت سنبھلنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جبکہ انھیں ہسپتال میں داخل دیگر مریضوں کی بہ نسبت کم آکسیجن کی ضرورت پڑتی ہے۔

تحقیق کے مطابق جو لوگ کووِڈ 19 جیسے کسی انفیکشن سے بچ جاتے ہیں، ان کے خون میں ایسی اینٹی باڈیز یعنی پروٹین پیدا ہوجاتے ہیں جو جسم کے مدافعتی نظام کو وائرس سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔خون کا وہ جزو جو ان اینٹی باڈیز کا حامل ہوتا ہے اور جسے دوسرے لوگوں کو لگایا جا سکتا ہے اسے پلازمہ کہتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو یارک کے ماؤنٹ سینائی میڈیکل سینٹر کے محققین نے بتایا کہ یہ تحقیق جان بچنے کے رجحان میں بہتری کی جان اشارہ کرتی ہے مگر زیرِ مطالعہ مریضوں کی تعداد کم تھی اور ان نتائج کا اطلاق وینٹیلیٹر پر موجود مریضوں سے نہیں کیا جا سکتا۔محققین نے ہسپتال میں کووِڈ-19 کی شدید علامات کے حامل 39 مریضوں کے نتائج کا تجزیہ کیا جنھیں پلازمہ دیا گیا تھا۔ ان مریضوں کا موازنہ ان مریضوں سے کیا گیا جن کی حالت ان ہی جیسی تھی مگر جنھیں پلازمہ نہیں دیا گیا تھا۔تحقیقی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر نائکول بوویئر نے بتایا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پلازمہ مؤثر ہے مگر یہ ایک مکمل طبی آزمائش نہیں ہے، اس لیے ایسا کرنا ابھی ضروری ہے۔39 میں سے 70 فیصد مریض آکسیجن کی بلند مقدار حاصل کر رہے تھے جبکہ 10 فیصد وینٹیلیٹر پر تھے۔ دو ہفتے بعد پلازمہ حاصل کرنے والے 18 فیصد مریضوں کی حالت بگڑی جبکہ باقی مریضوں میں سے 24 فیصد مریضوں کی۔یکم مئی تک پلازمہ حاصل کرنے والے 13 فیصد افراد ہلاک ہوئے جبکہ دوسرے گروپ سے 24 فیصد افراد ہلاک ہوئے۔ اسی طرح پلازمہ حاصل کرنے والے گروپ میں ہسپتال سے فارغ ہونے کی شرح 72 فیصد رہی جبکہ دوسرے گروہ میں یہ شرح 67 فیصد تھی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…