کراچی(این این آئی)سندھ حکومت کے محکمہ صحت کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا،ہیپاٹائٹس کی روک تھام اور کنٹرول کرنے کے پروگرام میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔نیب نے ہیپاٹائٹس کی روک تھام اور کنٹرول کے پروگرام میں کرپشن کے اہم شواہد حاصل کرلئے نیب زرائع کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے ہیپاٹائٹس کنٹرول کرنے کی اداویات کئی گنازائدقیمت پرخریدیں، نیب حکام نے 5سال میں اربوں روپے کی کرپشن کا سراغ لگاکررپورٹ چئیرمین کو
بھیجوادی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ہیپاٹائٹس کی روک تھام اور کنٹرول کے پروگرام کی اداویات ایک کمپنی لیب لنک انٹرپرائیزیزسے خریدی گئیں،نیب حکام نے کمپنی مالکان کو نوٹس کرکے بیان ریکارڈ اور اہم دستاویزات حاصل کرلیں رپورٹ کے مطابق ہیپاٹائٹس کی روک تھام اور کنٹرول کرنے کے پروگرام کی کئی ادویات کی خریداری کے وقت معیادنہایت کم تھی ہیپاٹائٹس کی روک تھام اور کنٹرول کے پروگرام کو براہ راست اہم شخصیات کنٹرول کرتی تھیں