لاہور( این این آئی)اسٹیٹ بینک کی جانب سے عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کئے جانے کے باعث اوپن مارکیٹ میں بلیک میں فروخت شروع ہو گئی ۔ اسٹیٹ بینک سے ملحقہ شاہراہ ، لنڈا بازار سمیت دیگر مقامات پر نئے نوٹ فروخت کرنے والوں
کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ بلیک میں فروخت کئے جارہے ہیں۔ 10روپے کے نئے کرنسی نوٹ کی گڈی پر اضافی 300سے 350روپے جبکہ 20اور50روپے والے نئے کرنسی نوٹ کی گڈی 250 سے 270روپے تک فروخت کی جارہی ہے ۔