اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں لاک ڈائون میں نرمی کے بعد پاکستان میں 4دن میں چار شہروں سے تاجروں نے 32ارب روپے کما لیے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈائون میں نرمی کے بعد ملک بھر عوام کا رش دیکھنے میں آیا ہے ، لاہور شہر میں تاجروں نے چار دنوں میں 20ارب سے زائد کما ئے ،یہ خریداری زیادہ ملبوسات، جوتوں اور کاسمیٹکس کے سامان کی ہوئی جبکہ کچھ تاجروں نے اسے مایوس کن صورتحال قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پچھلے سال ہمیں زیادہ کمائی ہوئی ہے۔
حکومت کو چاہئے کہ ہمیں 24 گھنٹے کاروبار کھولنے کی اجازت دے ۔کراچی میں انتہائی مایوس کن صورتحال دیکھنے میں آرہی ہے ، پچھلے سال تاجروں کو 40 ارب کی کمائی ہوئی تھی اس سال تاجروں کو 10 ارب کی کمائی بھی کمانا محال نظر آرہا ہے ۔ سوشل میڈیا نے رش کی ویڈیوز دیکھتے ہوئے مختلف تبصرے شروع کر دئے ہیں ،صارفین کا کہنا تھا کہ یہ وہی قوم ہے جو کچھ دن پہلے لاک ڈائون کی وجہ سے بھوک سے مر رہی تھی ؟ ۔