جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

گریڈ 4 کی اسلامیات کی کتاب میں غلطیاں، سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی ویڈیوز ، حقیقت سامنے آ گئی

datetime 20  مئی‬‮  2020 |

پشاور(این این آئی)سیکرٹری محکمہ ابتدا ئی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گریڈ 4 کی اسلامیات کی کتاب کے متعلق کچھ ویڈیوز چلائی جا رہی ہے جوغلط فہمی پر مبنی ہیں اور اس ویڈیو میں جس کتاب کا حوالہ دیا جارہا ہے وہ منسوخ شدہ کتاب ہے۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے مئی 2019 میں اس پر ایکشن لیا تھا،

غلطی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی گئی تھی اور صوبے کے تمام سکولوں سے وہ کتابیں واپس لے کر انہیں نئی تصحیح شدہ کتابیں حوالہ کی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ امسال 2020-21 میں اسلامیات کی گریڈ 4 کی کتاب بمہ تمام کورس ہر قسم کی غلطیوں سے پاک ہے۔سیکرٹری تعلیم نے مزید کہا کہ ٹیکس بک بورڈ خیبر پختونخوا کی طرف سے آج ایک نوٹس بھی جاری کیا جا چکا ہے جس میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ اسلامیات کی گریڈ چار کی کتاب مئی 2019 سے منسوخ ہے جن کے کوڈ نمبرPSP/GF-36-137-1920(O) بھی دیے گئے ہیں اور اس کی ہر قسم کی تقسیم اور فروخت پر مئی 2019 سے مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ نوٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ جو بھی فرد یا بک سیلر ممنوعہ کتب کی تقسیم/ فروخت کے عمل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور سکول سربراہان سے بھی گذارش کی گئی ہے کہ وہ تصحیح شدہ کتابوں کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ سیکرٹری تعلیم ندیم اسلم چوہدری نے عوام الناس، طلبہ اور اساتذہ سے بھی گذارش کی ہے کہ جس کے پاس بھی وہ پرانی کتابیں جن میں غلطی ہوئی تھی اگر موجود ہو ںتو وہ اپنے متعلقہ ضلع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے پاس جمع کرا دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…