اسلام آباد (این این آئی)این ڈی ایم اے نے ملک میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق ملک بھر کے54 اضلاع ٹڈی دل کے حملہ سے متاثر ہوئے ۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ بلوچستان میں 28، خیبر پختونخواہ میں10، پنجاب میں 11 اور سندھ میں 5 اضلاع متاثر ہوئے،ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں سروے اور اسپرے آپریشن جاری ہے۔ترجمان نے کہاکہ بلوچستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے
دوران ایک لاکھ 25 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے اور 5 ہزار 100ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا۔ترجمان کے مطابق پنجاب میں 87 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے اور 19 سو ہیکٹر پر سپرے کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق خیبر پختونخواہ میں تقریبا 65 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا اور 700 ہکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔ ترجمان کے مطابق سندھ میں گذشتہ روز 83 ہزار ہیکٹر سروے اور 531 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔