جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

اللہ تعالی ہمارے حکمرانوں اور سیاستدانوں کو توفیق دے کہ وہ اس سنہری موقع کو ضائع نہ کریں،امریکی حکومت سے رابطہ ،قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے پاکستانی عوام سے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بڑی درخواست کر دی گئی

datetime 19  مئی‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ امریکی جیلوں میں کوروونا وائرس پھیلنے کی خبروں نے عافیہ کی فیملی اور پاکستانی قوم کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے جس کے باعث رمضان المبارک کا مہینہ انتہائی کرب میں گذر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر اندرون و بیرون ممالک سے لوگوں نے رابطہ کر کے جس طرح عافیہ کی

فیملی سے یکجہتی کا اظہار کیاہے اس سے ہمیں بڑا حوصلہ ملا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دعا کریں کہ اللہ تعالی ہمارے حکمرانوں اور سیاستدانوں کو توفیق دے کہ وہ اس سنہری موقع کو ضائع نہ کریں اور امریکی حکومت سے رابطہ کر کے ڈاکٹر عافیہ کو وطن واپس لے آئیں۔عافیہ موومنٹ کے متعدد سپورٹرز نے بتایا ہے کہ وہ ڈاکٹر عافیہ کی عافیت و سلامتی کے ساتھ امریکی جیل سے جلد رہائی اور وطن واپسی کی خصوصی طور پر دعائیں کرنے کیلئے اعتکاف میں بیٹھے ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عوام سے 27 رمضان المبارک شب قدر اور جمعتہ الوداع کے مواقع پر یوم دعا منائے جا نے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کارزویل کی امریکی جیل جہاں عافیہ قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کر رہی ہے ، وہاں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ۔، سینکڑوں قیدی اس وبا کا شکار ہو چکے ہیں اورپانچ سے زائد اموات ہو چکی ہیں ، عافیہ کی زندگی بھی شدید خطرات سے دوچار ہے ،علمائے کرام و آئمہ مساجد اور عوام شب قدر اور جمعتہ الوداع کے مواقع پر ڈاکٹر عافیہ سمیت تمام بے گناہ قیدیوں کی جلد رہائی، وطن واپسی اور لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اپنے گھروں، مساجد اور مدارس میں خصوصی طور پر دعاؤں کا اہتمام کریں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امت مسلمہ کے لئے دعا کرتے ہوئے مزید کہا کہ اللہ ہم سب کو من حیث القوم ایمان کی سلامتی، استقامت اور مضبوطی عطا فرمائے تا کہ ہم پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دینے والی کورونا وبا اور ظلم و زیادتی کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکیں۔ اللہ پاک عافیہ، کشمیرکے مظلوموں اوردنیا بھر میں ظلم و ستم کا شکار مسلمانوں کی کمزوریوں کو طاقت اور ان کی تکالیف کو آسانیوں میںبدل دے ۔اللہ تعالٰی ہم سب پر،ہمارے بے گناہ قیدیوں اور بیماروں پر بھی اپنا خاص رحم و کرم فرمائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…