اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

عالمی بینک اور پاکستان کے مابین37 کروڑ ڈالر فنڈنگ کا معاہدہ طے پا گیا

datetime 18  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)عالمی بینک اور وزارت اقتصادی امور کے مابین دو منصوبوں کے لیے 37 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عالمی بینک سماجی ترقیاتی پروگرام اور زرعی شعبے کیلئے پاکستان کو 37 کروڑ 10 لاکھ ڈالر فراہم کریگا، ان دو منصوبوں کے لیے عالمی بینک اور وزارت اقتصادی امور کے مابین معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور کے آفس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں شریک وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار نے سماجی ترقیاتی پروگرام اور زرعی شعبے میں فنڈنگ پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا۔عالمی بینک منصوبے کے تحت کے پی میں نظام آب پاشی کے منصوبے میں کل لاگت میں 17 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کرے گا، منصوبہ آب پاشی کا دائرہ کار کے پی کے تمام اضلاع پر ہوگا۔ عالمی بینک حکومت پنجاب کے سماجی پروگرام میں 20 کروڑ کی شراکت داری کرے گا، جس کی کل لاگت 330 ملین ڈالر ہے، سماجی ترقیاتی منصوبے میں پرائمری ہیلتھ، تعلیم اور مشروط نقد رقم کی منتقلی کے پروگرام شامل ہیں، سماجی ترقیاتی پروگرام کا دائرہ کار پنجاب کے 11 اضلاع بشمول جنوبی پنجاب کے 8 اضلاع پر ہوگا۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرور بختیار کا کہنا تھا کہ غربت کا خاتمہ اور پس ماندہ علاقوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، حکومت پاکستان صحت اور تعلیم کے شعبے کی ترقی میں سنجیدہ ہے۔عالمی بینک کے نمائندے کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں شراکت دار جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…