بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

حصص مارکیٹ میں تیزی کے باعث 198 پوائنٹس کا اضافہ

datetime 25  جون‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی، خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے اور مقامی بینکنگ اسپریڈ مستحکم رہنے سے شعبہ بینکاری کا منافع بہتر ہونے کی توقعات کراچی اسٹاک ایکس چینج کی کاروباری سرگرمیوں پر اثرانداز ہوئیں اور تیزی کی لہر رونما ہوئی۔جس سے انڈیکس کی34200 اور34300 پوائنٹس کی 2 حدیں بیک وقت بحال ہو گئیں، 57.32 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 34 ارب35 کروڑ11 لاکھ66 ہزار482 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ ماہ صیام کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری دلچسپی محدود ہو گئی ہے تاہم اس دوران مثبت خبریں کیپٹل مارکیٹ پر براہ راست اثرانداز ہو رہی ہیں۔ٹریڈنگ کے دوران سیمنٹ، ا?ٹوموبائل، انرجی ودیگر شعبوں میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے نتیجے میں ایک موقع پر266.64 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی34400 پوائنٹس کی حد بھی بحال ہوگئی تھی لیکن فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے تیزی کی مذکورہ شرح زیادہ دیربرقرار نہ رہ سکی، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 198.10 پوائنٹس کے اضافے سے 34331.94 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 140.51 پوائنٹس کے اضافے سے 21476.03 اور کے ایم ا?ئی30 انڈیکس258.55 پوائنٹس کے اضافے سے57591.06 ہوگیا۔کاروباری حجم منگل کی نسبت 51.67 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر39 کروڑ18 لاکھ 57 ہزار490 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 389 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں223 کے بھاﺅ میں اضافہ، 138 کے داموں میں کمی اور28 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…