منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

لاک ڈائون کے باعث پریشان ،دوسری طرف سندھ میں ٹڈی دل کی نئی دستے کی آمد سے  زراعت کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ

datetime 15  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرکوٹ  (این این آئی)سندھ میں عوام کوروناوائرس اور لاک ڈان کے باعث پریشان تو دوسری طرف سندھ میں ٹڈی دل کی نئی دستے کی آمد سے سندھ میں زراعت کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ زمیندار طبقہ شدید پریشان وفاقی و صوبائی حکومت سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور فصلوں کو ٹڈی دل کینقصانات سے بچانے کیلیے فوری اسپرے کرانے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق سندھ میں عوام مسلسل جاری لاک ڈان سے

پریشان حال تھے ہی اب اچانک سندھ صوبے کے متعدد شہروں ضلع عمرکوٹ کی مختلف تحصیلوں کنری ،سامارو،پتھورو ،عمرکوٹ اور ضلع تھرپارکر کیمختلف گاں گوٹھوں میں ٹڈی دل کی غول کے غول ہزاروں کی تعداد میں مختلف تیار فصلوں پر حملے شروع کردیے ہیں جس کیباعث زرعی فصلوں کو شدید نقصان کا خدشہ پیدا ہوچلا ہے ستم ظریفی کی حد تو یہ ہیکہ ٹڈی دل کیحملوں سے موثر نمونے سے نمٹنے کیلیے سندھ حکومت اور وفاقی حکومت ٹھوس منصوبہ بندی نہیں کرسکیں ہے نہ ہی ان متاثرہ علاقوں میں اسپرے وغیرہ شروع کیاجاسکاہے خوش کن امریہ ہیکہ سندھ میں گندم کی فصل اترچکی ہے گندم محفوظ ہے   عمرکوٹ کے متعدد چھوٹے بڑے گاوں گوٹھوں سامارو،کنری،شادی پلی ،صوفی فقیر ،راجہ رستی ،ہیرل ،ڈھورونارو،سمیت دیہاتوں میں ٹڈی دل نے تیار فصلوں ،درختوں دیوی کے درختوں نرم فصلوں،مرچ کی فصل ،لیموں چیکو ،گھاس مختلف سبزیوں کی زرعی فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا شدید خطرہ ہے حیران کن امر یہ ہیکہ یہ ٹڈی دل ہزاروں کی تعداد میں اس تیزی سے فصلوں پر حملہ کرتے ہیں کہ درخت زمین ان ٹڈی دل سے ہی ڈھانپ جاتی ہے ٹڈی دل کیغول کے غول جہاں پڑا ڈالتے ہیں وہاں چند منٹوں میں ہزاروں کی تعداد میں انڈے دیتیہیں علاقے کیلوگ اور آبادگار زمیندار تیار فصلوں پر ٹڈی دل کی اس ناگہانی آفت کو اعمالوں کی سزا اور اللہ تعالی کی ناراضگی قرار دے رہے ہیں افسوس ناک امر یہ ہیکہ اتنی بڑی تعداد میں ٹڈی دل کیفصلوں پر حملے کیباوجود وفاقی حکومت ،سندھ حکومت ،اورمحکمہ  پلانٹ پروٹیکشن، محکمہ  زراعت سندھ حکومت کی عدم توجہی کیباعث اب تک کوئی ٹھوس پلاننگ نہیں کی جاسکی ہے اور نہ ہی کوئی موثر اسپرے وغیرہ کیاجاسکاہے زرعی ماہرین کا کہنا ہیکہ اگر حکومت نے ٹڈی دل سے نمٹنے کیلیے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں کی تو ٹڈی دل کے لشکر بار بار فصلوں پر حملہ آور ہوتے رہے گئے جس کے باعث زراعت کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے سندھ کے زمینداروں آبادگاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہیکہ ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی جائے موثر عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ ٹڈی دل کا خاتمہ کیاجاسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…