منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

گیس اینڈ آئل پاکستان الیکٹرک گاڑی کیلئے چارجنگ سہولت متعارف کرانے والی پہلی کمپنی بن گئی

datetime 14  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والی آئل مارکٹنگ کمپنی (او ایم سی) گیس اینڈ آئل لمیٹڈ (GO)نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے آئوٹ لیٹس پر الیکٹریک گاڑی (EV) کیلئے چارجنگ کی سہولت متعارف کرانے والی پاکستان میں پہلی آئل مارکٹنگ کمپنی بن گئی ہے۔ سوئس سویڈش ملٹی نیشنل کمپنی اے بی بی اٹلی کی طرف سے تیار کردہ الیکٹریک گاڑی کیلئے اپنی نوعیت کے پہلے

چارجرزلاہور میں ایکسپو سینٹر کے قریبGO کی ملکیتی اور زیر انتظام COCO-3 سائیٹ پر نصب کئے گئے ہیں۔خالد ریاض، چیئرمین اور سی ای او GO نے کہا ’’ ذمہ دار کارپوریٹ کمپنی ہونے کی حیثیت سے GO ماحولیاتی تحفظ کیلئے اقدامات اٹھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ الیکٹریکگاڑیاں جلد پاکستان میں متعارف کرادی جائیں گی اورہمارے صارفین ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو استعمال کرتے ہوئے جہاں بھی جانا چاہیں GO کے الیکٹریکگاڑیوں کیلئے چارجرزانہیں سفری آزادی فراہم کریں گے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر GO کے صارفین سے گفتگو کرتے ہوئے، عمار علی طلعت، چیف سٹرٹیجی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر نے کہا کہ GO تمام اہم سائیٹس بشمول موٹرویز اور بڑی قومی شاہراہوں پر الیکٹریکگاڑیوں کیلئے چارجرز نصب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہالیکٹریک گاڑی استعمال کرنے والے صارفین بغیر کسی پریشانی کے اور GO کے کسی بھی آئوٹ لیٹس پر گاڑی کو چارج کرکے پورے پاکستان میں آسانی سے سفر کرسکیں گے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…