ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

جن مسافروں میں 48گھنٹے قبل بخار ، کھانسی سانس رکنے کی علامات ہوں وہ ائیر پورٹ مت آئیں ۔۔۔سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے نئے قواعد و ضوابط جاری

datetime 12  مئی‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)سعودی ائیرلائن نے نئی ٹریول ایڈ وائزری جاری کردی جس میں کہا گیا کہ سفرسے 48 گھنٹے پہلے اگر بخار کھانسی ، سانس رکنے کی علامات ہیں تو ائیرپورٹ مت آئیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کیخلاف حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے سعودی ائیرلائن نے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈ وائزری جاری کردی جبکہ سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے قواعد و ضوابط بھی جاری کئے۔پاکستان سے سعودی ائیرلائن پر

سفر کرنے مسافروں پر بھی اطلاق ہوگا ، سعودی ائیر ایڈوائزری کے مطابق سفرسے 48 گھنٹے پہلے اگر بخار کھانسی ، سانس رکنے کی علامات ہیں تو ائیرپورٹ مت آئیں اور اگر پچھلے دو ہفتوں میں مسافر نے کورونا مریض کیساتھ وقت گزارا ہے تو بھی پرواز کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ اگر مسافر میں ظاہری علامات نظر آئیں تو بورڈنگ پاس نہیں دیا جائے گا اور دوران پرواز سماجی فاصلہ، ہینڈ سینیٹائزر اور تھری پلائی ماسک کا استعمال بھی لازم ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…